حیدرآباد۔19۔مئی (سیاست نیوز) مرکزی وزیر سیاحت اور کلچر جی کشن ریڈی کل 20 مئی کو محبوب نگر تا وشاکھاپٹنم ایکسپریس ٹرین کو محبوب نگر ریلوے اسٹیشن پر جھنڈی دکھاکر روانہ ہوں گے ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر اکسائز سرینواس گوڑ ، رکن پارلیمنٹ سرینواس ریڈی ، صدرنشین ضلع پریشد سورنا سدھاکر ریڈی اور عہدیدار شرکت کریں گے۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے مطابق محبوب نگر ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے تحت ایک اہم ضلع ہے ۔ جہاں ٹریننگ نیٹ ورک میں توسیع کی گئی ہے ۔ سابق میں محبوب نگر سے ساحلی آندھاپردیش کیلئے کوئی ٹرین سہولت نہیں رہی۔ وزارت ریلوے نے وشاکھاپٹنم ، کاچی گوڑہ ٹرین کو توسیع دیتے ہوئے 20 مئی سے محبوب نگر تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سہولت سے محبوب نگر سے آندھراپردیش کے اہم شہروں وجئے واڑہ ، ایلور ، راجمندری ، اناورم اور وشاکھاپٹنم کیلئے راست ٹرین کی سہولت رہے گی۔ یہ ٹرین جڑچرلہ ، شاد نگر ، اور عمدہ نگر ریلوے اسٹیشنوں پر توقف کرے گی ۔ محبوب نگر سے یہ ٹرین سہ پہر 4.10 بجے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 6.50 بجے وشاکھا پٹنم پہنچے گی۔ ر