حیدرآباد۔ تلنگانہ میں بی جے پی کو اُس وقت دھکہ لگا جب محبوب نگر کے بی جے پی صدر سابق رکن اسمبلی ایرا شیکھر نے استعفی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے استعفی سے میڈیا کو واقف کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ استعفی کی وجوہات کا وہ عنقریب اظہار کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاستی صدر بنڈی سنجے سے اختلافات کے سبب ایرا شیکھر نے استعفی دیا۔ سنجے نے حالیہ دورہ محبوب نگر کے موقع پر سابق ایم پی جتیندر ریڈی کی قیامگاہ میں لنچ کیا تھا۔ اس موقع پر ایرا شیکھر کو نظرانداز کرنے کی اطلاع ہے جس کے بعد سے انہوں نے اپنی توہین محسوس کرتے ہوئے پارٹی سے استعفی کا فیصلہ کیا تھا۔