محبوب نگر مجالس مقامی ایم ایل سی نشست کیلئے آج رائے دہی

   

حیدرآباد۔/27 مارچ، ( سیاست نیوز) محبوب نگر مجالس مقامی کی ایم ایل سی نشست کے ضمنی چناؤ کیلئے کل 28 مارچ کو رائے دہی مقرر ہے۔ کانگریس اور بی آر ایس دونوں نے اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے کافی جدوجہد کی ہے۔ رائے دہی کیلئے مجالس مقامی کے 1439 نمائندے اہل قرار پائے ہیں جن کا تعلق ایم پی ٹی سی، زیڈ پی ٹی سی، منڈل پرجا پریشد اور دیگر مقامی اداروں سے ہے۔ کانگریس اور بی جے پی نے انحراف سے روکنے کیلئے اپنے ووٹرس کو گوا، کیرالا اور اوٹی منتقل کیا تھا۔ رائے دہی سے ایک دن قبل آج ان کی واپسی ہوئی ہے۔1