محبوب نگر میں حج ہاوز کا سنگ بنیاد

   

معیاری انتظامات کا تیقن ، ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کا خطاب

محبوب نگر /8 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت سماج میں تمام طبقات کی ترقی کی پابند ہے اور اس کیلئے وہ مسلسل سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر آبکاری و سرینواس گوڑ نے کیا ۔ وہ ہفتہ کے دن مولا علی پہاڑ کے قریب ایک کروڑ 20 لاکھ کے صرفہ سے تعمیر شدنی حج ہاوز کا سنگ بنیاد کے موقع پر مخاطب تھے ۔ انہو ںنے کہا کہ معیاری انتظامات کئے جائیں گے ۔ رائچور و گلبرگہ کے عازمین بھی محبوب نگر آسکیں گے اور یہیں سے حج کو جاسکیں گے ۔ یہاں سے صرف ایک گھنٹے میں ایرپورٹ پہونچنے کیلئے سفر کی سہولت موجود ہے ۔ مولاعلی عیدگاہ بھی اس مقام سے بالکل قریب ہے ۔ یہاں 700 ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کئے گئے ہیں ۔اس علاقہ کو ینیکینڈہ اور اپنا پلی کے طرز پر ترقی دی جائے گی ۔ انہوں نے پیش قیاسی کی کہ حج ہاوز کی تعمیر کے بعد یہاں اراضیات کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ ہوگا ۔ جامع مسجد کیلئے 30 لاکھ ، عیدگاہ کیلئے 50 لاکھ منطور کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر سید عبدالرزاق شاہ قادری ، صدر قاضی سید غوث محی الدین ، حج سوسائٹی صدر محمد محمود علی ، عبدالہادی ، انور پاشاہ ممبر وقف تحفظ کمیٹی مارکٹ کمیٹی چیرمین عبدالرحمن ، محمد ذکی ، سید افروز شاہ قادری ، محمد محسن ، بلدی کونسلرس ، بی آر ایس قائدین و دیگر موجود تھے ۔
٭٭ 50 لاکھ کے صرفہ سے عیدگاہ وقف رحمانیہ محبوب نگر کی کمپاونڈ وال ، سیڑھیوں اور تزئین نو کی جائے گی ۔ یہ وضاحت ریاستی وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ نے ہفتہ کے دن عیدگاہ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کی ۔ صدارت محمد تقی حسین تقی صدر عیدگاہ کمیٹی نے کی اور رقم کی منظوری پر ریاستی وزیر نے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر مارکٹ کمیٹی چیرمین محمد عبدالرحمن ، انور پاشاہ رکن وقف تحفظ کمیٹی ،عبدالہادی ایڈوکیٹ ، سید غوث محی الدین صدر قاضی ، رفیق احمد قادری ، حنیف احمد بی آر ایس قائد ، حافظ ادریس ، محمد محسن ، محمد احمد ، سعادت اللہ حسینی ، خواجہ پاشاہ ، راشد حان بلدی کونسلرس ، نرسمہلو ، مرزا جاوید بیگ ، عیسی عمودی ، رحمن مرزا و دیگر بی آر ایس قائدین موجود تھے ۔
٭٭ مستقر محبوب نگر پر مساجد ، قبرستانوں ، منادر ، گریجا گھروں و دیگر مذہبی مقامات کی تعمیر و تزئین کیلئے رقومات منطور کئے جارہے ہیں ۔ جامع مسجد محبوب نگر کے کتب خانہ کیلئے 30 لاکھ روپئے منظور کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر وی سرینواس گوڑ نے کیا ۔ وہ ہفتہ کے دن جامع مسجد کے کتب خانہ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد مخاطب تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی 10 لاکھ منظور کئے گئے تھے تاکہ اس عظیم و قدیم مسجد کے کام کی توسیع ہوسکے ۔ ہم گنگا جمنی تہذیب کے سچے علمبردار ہیں ۔ تمام طبقات کی ترقی حکومت کا مقصد ہے ۔ محمد ذکی ، معتمد جامع مسجد کمیٹی اور محمد احمد ثناء صدر جامع مسجد نے ریاستی وزیر سے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر جامع مسجد کمیٹی کے عہدیداروں ، مصلیان کے علاوہ بلدی کونسلرس ، بی آرایس قائدین و دیگر موجود تھے ۔