محبوب نگر میں مولانا آزاد کی یوم پیدائش تقریب کا انعقاد

   

محبوب نگر ۔ 12 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا ابوالکلام آزاد کی شحصیت میں حب الوطنی کا جذبہ حد درجہ نمایاں تھا۔ انہوں نے ملک اور قوم کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ کبھی بھلائی نہیں جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار وی سرینواس گوڑ بی آر ایس امیدوار حلقہ اسمبلی محبوب نگر نے کیا۔ وہ مولانا کی یوم پیدائش کے موقع پر بی آر ایس پارٹی آفس نیو ٹاؤن میں تقریب سے مخاطب تھے۔ ملک کی آزادی کے پہلے وزیر تعلیم کی حیثیت سے انہوں نے جو تعلیمی نظام رائج کیا تھا آج بھی وہ کارکرد ہے اور اس سے استفادہ کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر خواجہ فیاض الدین، انور پاشاہ، محمد عبدالرحمن مزمل صدر نشین زرعی مارکٹ کمیٹی، محمد حنیف احمد، محمد مقبول، محمد اقبال محمد محسن، محسن خان، محمد احمد ثناء، تقی حسین تقی، حافظ ادریں، محبوب کونسلر، محمد احمد پاشاہ، محمد معراج و دیگر موجود تھے۔