محبوب نگر میں مولانا آزاد یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کا مطالبہ مرکزی وزیر سے نمائندگی

   

محبوب نگر۔/13 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس پارلیمانی پارٹی قائد اے پی جتیندر ریڈی نے جاریہ پارلیمانی سیشن کے دوران مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل پرکاش جاوڈیکر سے ملاقات کرکے محبوب نگر میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر کو پیش کردہ یادداشت میں بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے حال ہی میں محبوب نگر کو اقلیتی اکثریتی آبادی کا موقف دیا۔ مستقر پر مسلمانوں کی قابل لحاظ آبادی ہے۔ اردو میڈیم طلباء کی بھی کثرت ہے ۔ ان کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی، فنی پیشہ ورانہ کورسیس بھی اردو ذریعہ تعلیم سے فراہم کئے جائیں تو استفادہ کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیمپس کیلئے راضی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس مطالبہ پر ٹی آر ایس اقلیتی قائدین انور پاشاہ، افتخار الدین احمد، حافظ ادریس، تقی حسین تقی و دیگر نے ایم پی کا شکریہ ادا کیا ۔