محبوب نگر میں کانگریس کو دوسرا بڑا جھٹکہ بی ہرش وردھن مستعفی

   

محبوب نگر ۔ /20 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع محبوب نگر میں کانگریس کو 24 گھنٹوں میں دوسرا بڑا جھٹکہ لگا ۔ کولاپور کے ایم ایل اے بی ہرش وردھن ریڈی نے کانگریس سے مستعفی ہوکر ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔انہیں آج ٹی آر ایس کے ریاستی کارگزار صدر کے ٹی آر کھنڈوا پہناتے ہوئے پارٹی میں شامل کرلیا ۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کی رضامندی اور حلقہ کی ترقی کیلئے انہوں نے یہ فیصلہ لیا ۔ یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ متحدہ ضلع محبوب نگر کے 14 اسمبلی حلقوں میں سے صرف کولاپور کی نشست پر کانگریس کو واحد کامیابی ملی تھی ۔ اب ان کے استعفیٰ سے کانگریس کا مکمل صفایا ہوگیا ۔