محبوب نگر میں ہائی وے سیفٹی اقدامات کا جائزہ

   

محبوب نگر ۔ /20 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سڑک حادثات سے حفاظت کیلئے سڑکوں کی تعمیر ضروری ہے ۔ حادثات رونما ہونے پر عوام پولیس سے تعاون کریں ۔ یہ مشورہ ریلوے روڈ سیفٹی ایڈیشنل ڈی جی پی سندیپ کانڈلیہ نے ایس پی آفس میں منعقدہ متحدہ ضلع محبوب نگر اور وقار آباد کے ایس پیز کو مخاطب کرتے ہوئے دیا ۔ انہوں نے اجلاس میں ہائی وے سیفٹی کیلئے کئے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ عہدیداروں کو پابند کیا کہ لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والوں کو قطعی نہ بخشیں ۔ سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے پولیس کے اقدامات کی انہوں نے ستائش کی ۔ اس ضمن میں شعور بیداری پروگراموں کے انعقاد کا انہوں نے مشورہ دیا ۔ اجلاس میں ضلع ایس پی محبوب نگر ریما راجیشوری ، گدوال ایس پی کے لکشمی نائک ، نارائن پیٹھ ایس پی ایم چیتنیہ ، وقارآباد ایس پی ایم نارائنا ، ناگر کرنول ایڈیشنل ایس پی پوجنا ، محبوب نگر اے ایس پی وینکٹیشورلو و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔