محبوب نگر کانگریس پارلیمانی امیدوار سی ومشی چندر ریڈی کا ادخال پرچہ نامزدگی

   

محبوب نگر ۔ /20 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ پارلیمان محبوب نگر کے کانگریسی امیدوارچلاومشی چندر ریڈی نے اپنا پرچہ نامزدگی آج دوپہر ریٹرننگ آفیسر و ضلع کلکٹر رونالڈ روز کے حوالے کیا ۔ ان کے ہمراہ صدر ضلع کانگریس عبیداللہ کوتوال ، پی سی سی ممبر پردیپ گوڑ ، ریاستی سکریٹری این پی وینکٹیش ، ضلع مہیلا صدر بیکری انیتا ، متیالو پرکاش و دیگر موجود تھے ۔ بعد ازاں انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کانگریس کی لہر جاری ہے ۔ انہوں نے پیش قیاسی کی کہ محبوب نگر کے بشمول دیگر حلقوں پر کانگریس کامیاب ہوگی اور مرکز میں کانگریس حکومت قائم ہوگی ۔ راہول گاندھی ہی وزیراعظم ہوں گے ۔ انہوں نے کانگریسی کارکنوں کو مشورہ دیا کہ مودی حکومت کی گزشتہ 5 سالہ عوام دشمن پالیسیوں کو عوم میں اجاگر کریں اور کانگریس کی کامیابی کیلئے کمربستہ ہوجائیں ۔