محبوب نگر کے عازم حج کا مکہ مکرمہ میں انتقال

   

حیدرآباد 26۔ جون (سیاست نیوز) محبوب نگر کے ایک عازم حج کا مکہ مکرمہ میں انتقال ہوگیا۔ سعودی عرب سے اطلاعات کے مطابق محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے محمد شمشیر پاشاہ اپنی اہلیہ محترمہ شاہینہ بیگم کے ساتھ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حج کمیٹی سے روانہ ہوئے تھے۔ عزیزیہ کی رہائشی عمارت میں قیام کے دوران طبیعت بگڑنے پر محمد شمشیر پاشاہ کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا جہاں دوران علاج انتقال ہوگیا ۔ انڈین حج مشن کے حکام کی نگرانی میں آج بعد نماز ظہر حرم شریف میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین مکہ سے قریب قبرستان شعاریہ میں عمل میں آئی۔ تلنگانہ حج کمیٹی حکام نے خادم الحجاج کو نماز و جنازہ و تدفین کے وقت موجود رہنے کی ہدایت دی تھی۔ واضح رہے کہ ایام حج کا آج سے آغاز ہوا اور ایک عازم کے انتقال سے ساتھی عازمین میں غم کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔ محمد شمشیر پاشاہ کے افراد خاندان کو اطلاع دی گئی ۔ اسی دوران صدر نشین حج کمیٹی جناب محمد سلیم نے حاجی محمد شمشیر پاشاہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ر