٭گروپ 2 امتحانات کے طلبہ کو کلکٹر کی ہدایات
٭قومی لوک عدالت سے استفادہ کرنے ضلع یس پی کی ہدایت
٭مارشل آرٹس مقابلے میں بہترین مظاہرہ
محبوب نگر /11 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر وجیندرا بوئی نے بتایا کہ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے تحت گروپ 2 کے امتحانات ضلع میں 15، 16 ڈسمبر کو منعقد ہوں گے ۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ امتحانات 2 سیشن میں ہوں گے ۔ پہلا صبح 10 تا 12.30 بجے دوپہر دوسرا سہ پہر 3 بجے تا 5.30 بجے شام ۔ مذکورہ امتحانات کیلئے ضلع بھر میں 54 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں 20,554 امیدواروں کی شرکت کی توقع ہے ۔ انہوں نے ضروری ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ TGPSC کی آفیشل ویب سائیٹ سے اپنے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ ہال ٹکٹ کا پرنٹ A4 سائز کاغذ پر بہتر ہے کہ رنگین پرنٹ کریں ۔ تازہ پاسپورٹ سائز فوٹو ، ہال ٹکٹ پرچسپاں کریں ( واضح رہے کہ فوٹو 3 ماہ کے اندر کی ہو ) ہال ٹکٹ ، بال پوائنٹ پن ( بلو یا بلیٹ اور ارجنل فوٹو آئی ڈی ساتھ رکھنا ضروری ہے ۔ امتحانی مراکز کے دروازے صبح کیلئے 9.30 اور دوپہر کیلئے 2.30 بجے بند کردئے جائیں گے ۔ تاخیر سے آنیو الے امتحان سے محروم ہوجائیں گے ۔ غیر واضح فوٹو والے ہال ٹکٹ رکھنے والے امیدوار اپنے ساتھ مزید 3پاسپورٹ سائز فوٹوز ، گزیٹیڈ آفیسر کا مصدقہ انڈر ٹیکنگ و دیگر دستاویزات ساتھ لائیں۔ امتحان کے دن کی اہم ہدایت مرکز کا ایک دن پہلے دورہ کریں۔ اس تعلق سے ایڈیشنل کلکٹر شویندر پرتاب نے مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ امتحانات کا جائزہ لیا۔
٭٭ مقدمات کی یکسوئی باہمی سمجھوتہ سے ہوتی ہے تو یہ سب سے بہتر ہوگا ۔ ضلع ایس پی جانکی دھراوت نے صحافتی بیان میں کہا ۔ انہوں نے بتایا کہ جاریہ ماہ کی 14 تاریخ کو قومی لوک عدالت منعقد ہو رہی ہے ۔ انہوں نے فریقین کو مشورہ دیا کہ باہمی مفاہمت کا یہ ایک بہتر موقع ہے ۔ بہرصورت اس سے استفادہ کیا جائے ۔ جانبداری اور فسد سے صرف نقصان ہوتا ہے لیکن سمجھوتہ کا طریقہ عزت اور سکون کا راستہ ہے جس پر دونوں کی جیت ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوری انصاف کا موقع رہتا ہے ۔ فوجداری کے قابل تعزیر پر مقدمات ، سیول تنازعات ، جائیداد کی تقسیم کے مقدمات ، ازدواجی تنازعات ، بینک ریکوریز ، ٹیلیفون ریکوریز ، برقی چوری کے کیسیز ، چیک باؤنس کے کیسیز و دیگر شامل ہیں ۔فریقین کو مشاورت و مفاہمت کی شعور بیداری کیلئے کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ لوک عدالت کے ذریعہ متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے گا ۔
٭٭ ضلع کی کنگ شوٹوکان کراٹے اکیڈیمی کے تربیت یافتہ کھلاڑیوں نے حیدرآباد کے کوٹلہ وجئے بھاسکر ریڈی انڈور اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے مارشیل آرٹس اور اوپن چیمپین شپ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ کھلاڑیوں نے 7 گولڈ ، 6 سلور اور 8 کانسے کے تمغے جیت لئے ۔ کنگ شوٹوکان کے محمد جہانگیر پاشاہ قادری نے بتایا کہ ہمارے طلباء تمام مقابلوں میں نمایاں مظاہرہ کرکے انعامات جیت رہے ہیں۔ اس موقع پر مولانا سید علی محمد شیبر پاشاہ قادری میر ذوالفقار علی رکن اسمبلی چارمینار و دیگر موجود تھے ۔