نظام آباد 28/فروری ۔ (پریس نوٹ ) جناب وجئے-شیکھر بابو اناونسر ریڈیو سیلون (سری لنکا) کا بعمر 70/سال مختصر علالت کے بعد سری لنکا میں دیہانت ہو گیا آنجہانی ایک طویل مدت تک ریڈیو سری لنکا میں خدمت انجام دے وہ سنہالی تھے لیکن ہندی انگریزی کے علاوہ اردو زبان پر انہیں عبور حاصل تھا اور مختلف پروگرامس میں بڑی خوش اسلوبی سے اردو میں لکھیں خطوط کو شامل کرتے تھے موصوف نے ”دو کتابوں کے مصنف تھے ایک”ہتھیلی میں جنت”کا اردو سے سنہالی زبان میں ترجمہ کے اور ایک آسان ہندی میں ایک کتاب شایع ہوئی مرحوم اردو کے سچے اور بے لوث خدمت گزار تھے دنیا میں انکے چاہنے والے سامعین کی تعداد لا محدود ہے محبان اردو ایک حقیقی محب اردو سے محروم ہو گئے مرحوم سالانہ ریڈیو لسنیس ڈے کے موقع پر چیف گیسٹ کے طور پر ہندوستان کے ضلع ایوت محل’مہاراشٹرا میں شرکت کے تھے۔ مرحوم بہت سے خوبیوں کے مالک تھے۔ ان کی آخری رسومات سری لنکا میں ہی ادا کی گئی۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہیکہ کچھ ماہ قبل انکی اہلیہ کا دیہانت ہوا پسماندگان دو دختران ہیں۔