محروس پائلٹ کی آج رہائی، پاکستان کا ’خیرسگالی ٔ امن‘ اقدام : عمران خان

,

   

٭ پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم کا اعلان
٭ عمران خان ہندوستانی ہم منصب مودی سے بات چیت کیلئے تیار
٭ ہندوستان نے محروس پائلٹ تک سفارتی رسائی کیلئے کوشش نہیں کی

اسلام آباد ، 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جمعرات کو اعلان کیا کہ آئی اے ایف (ہندوستانی فضائیہ) کے پکڑے گئے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کو ’’خیرسگالی ٔ امن‘‘ کے طور پر جمعہ کو رہا کردیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران یہ حیران کن اعلان بمشکل ایک گھنٹہ بعد ہوا جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران ہند۔پاک کشیدگیوں کو گھٹانے کیلئے اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ جب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایوان میں اپنی نشست سے اٹھ کھڑے ہوئے، تب وزیراعظم نے مداخلت کیلئے معذرت چاہی اور کہا کہ وہ اعلان کرنا چاہتے ہیں کہ ہندوستانی پائلٹ جسے چہارشنبہ کو پاکستان ایئر فورس نے پکڑا ہے، اسے ’’امن پر مبنی خیرسگالی‘‘ کے طور پر جمعہ کو رہا کردیا جائے گا۔ اس اعلان کا پاکستانی قانون سازوں نے میزیں تھپتھپاتے ہوئے خیرمقدم کیا۔ قبل ازیں قریشی نے کہا تھا کہ پاکستان محروس آئی اے ایف پائلٹ کو واپس چھوڑدینے پر غور کررہا ہے بشرطیکہ یہ اقدام ہندوستان کے ساتھ کشیدگیوں کو ’’گھٹانے‘‘ کا موجب بنے۔ پاکستان نے ونگ کمانڈر ورتھمان کو تب حراست میں لیا گیا جب لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پاس دونوں فریقوں کے ایئر فورسیس کے درمیان سخت ٹکراؤ کے درمیان اُس کا مگ 21 لڑاکا جٹ طیارہ مار گرایا گیا۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کا پائلٹ محفوظ اور سلامت ہے۔ ’’مسلح افواج نے اسے ہجوم سے بچایا جو کشمیر میں اُس کا طیارہ گرجانے پر اسے دبوچ لئے تھے۔‘‘ نئی دہلی میں حکومتی ذرائع نے کہا کہ ہندوستان نے آئی اے ایف پائلٹ تک سفارتی رسائی کیلئے خواہش نہیں کی ہے، اور اس کی غیرمشروط اور عاجلانہ واپسی پر زور دے رہی ہے۔