محض ایک ’غلط فہمی‘ دنیا کی نیوکلیئر تباہی کیلئے کافی : اقوام متحدہ

   

نیویارک : آج دنیا کسی مکمل نیوکلیئر تباہی سے محض ’ایک غلط فہمی‘، ’اندازے کی صرف ایک غلطی ‘ دور ہے۔ یو این سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ان خیالات کا اظہار نیوکلیئر اسلحہ کے عدم پھیلاؤ یا NPT کا جائزہ لینے والی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ دنیا میں نیوکلیئر ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھتا جارہا ہے۔