محض کمیشن کیلئے پراجکٹوں کے ڈیزائن میں تبدیلی

   

Ferty9 Clinic

ٹی پی سی سی ترجمان کومٹ ریڈی نریندر ریڈی کا حکومت پر الزام
کریم نگر ۔ 10 اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محض کمیشن کے حصول کیلئے پراجکٹوں کے ڈیزائن میں تبدیلی کی جارہی ہے ۔ کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر میں سرکاری خزانہ پوری طرح سے برباد کیاگیا ہے ۔ اس کے ذمہ دار کے سی آر ہی ہیں ۔ ٹی بی سی سی ترجمان کومٹ ریڈی نریندر ریڈی نے الزام عائد کیا ۔ وہ آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ فی الحال یہ حکومت کانگریس حکومت میں شروع کردہ پراجکٹوں کے تعمیری کام مکمل کرنے کی کوشش کررہی ہے الزام عائد کیا ۔ سری یدمڈمانیر ایلم پلی کالیشورم پراجکٹوں کی تعمیر کی شروعات کانگریس نے ہی شروع کردی تھی ۔ کے سی آر کے اعلانات صرف تشہیر کیلئے ہیں۔ عمل میں ایک بھی نہیں آتے ۔ ضلع کے دورے پر جب بھی آتے ہیں صرف مخالف سیاسی پارٹیوں کے خلاف الزامات لگائے جانے کے علاوہ انہیں کچھ آتا ہی نہیں ۔ دوسروں کو نیچے دکھانا جھوٹے پروپگنڈے کی عادت ہے ۔ ٹی پی سی سی سکریٹری انجنی کمار نے کہا کہ 2015 میں جب کے سی آر آئے تھے تو کریم نگر کو لندن کی طرح سے ترقی دینے کی بات کی تھی ۔برنداون گارڈن کی طرح یہاں بھی تعمیری کام ہوگا کہا تھا ۔ آج پانچ سال ختم ہوچکے ہیں ابھی تک اس کی عمل آوری میں ایک بھی قدم نہیں اُٹھایا ۔ میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کیا ، دوسری جانب نیا منظورہ کالج سدی پیٹ میں قائم کردیا ۔ اسمارٹ سٹی کیلئے 350 کروڑ کی منظوری اور اجرائی ہوچکی ہے برسراقتدار قائدین کہہ رہے ہیں ۔ وہ روپیہ فنڈکن کاموں میں خرچ کیا گیا ہے اس کی وضاحت سے قاصر ہیں ۔ کریم نگر کی سڑکیں انتہائی بدحالی کو پہنچ چکی ہیں ۔ اس پریس کانفرنس میں ویدم ولاس ریڈی راموپیتا یریا کلیان چکرورتی سریندر کوپلی وکٹر وغیرہ شریک تھے ۔