دن کا کھیل خاتم ہونے کے بعد جب اس کے متعلق پوچھا گیاتو پنت نے جو کچھ پیش آیااس کا انکشاف کیاہے
لیڈس۔ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی ریشب پنتھ نے انکشاف کیاہے کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ کے پہلے روزاسٹانڈس میں بیٹھے تماشائیوں کی جانب سے ہندوستان کے تیز گیند باز محمد سراج پر ایک گیند پھینکی گئی ہے
ٹی وی کیمروں پر ہندوستانی کپتان کی برہمی نمایاں طور پر دیکھی جاسکتی ہے جو بانڈری پر کھڑے محمد سراج سے اس چیز کو باہر بھاکنے کا استفسار کررہے ہیں۔ لارڈس ٹسٹ کے دوران بھی کوہلی کافی برہم تھے کیونکہ شرب کی بوتلوں کے ڈھکن بانڈری گیلری کے قریب میں پھینکے گئے تھے اور وہ فیلڈر کے ایل راہول کے قریب میں گرے تھے۔
دن کا کھیل خاتم ہونے کے بعد جب اس کے متعلق پوچھا گیاتو پنت نے جو کچھ پیش آیااس کا انکشاف کیاہے۔پہلے دن کے کھیل کے اختتام کے بعد جس میں ہندوستان کو 78پر اؤٹ کرنے کے بعد انگلینڈ120پر بنا نقصان کے کھیل رہی تھی پنت نے کہاکہ ”میں سمجھتاہوں ہجوم میں سے کسی نے سراج پر گیند پھینکی‘ لہذا وہ (کوہلی) مایوس ہوگئے۔
آپ جوچاہئے وہ کہہ سکتے ہیں‘ نعرے لگاسکتے ہیں مگر فیلڈرس پر چیزیں نہیں پھینکنا چاہئے۔میں سمجھتاہوں کہ یہ ایک اچھی کرکٹ نہیں ہے“۔
لارڈس کے دوسرے ٹسٹ میں ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم رول ادا کرنے والے 27سالہ محمد سراج کو اس سال کے ابتدائی میں اس وقت بھی نشانہ بنایاگیاتھا جب وہ سڈنی میں اسڑیلیا کے خلاف کھیل رہے تھے۔
اس کی وجہہ سے کچھ وقت کے لئے کھیل روک دیاگیاتھا۔ اس کے بعد سراج واپس ائے اور ایمپائرس سے شکایت کی تھی کہ آسڑیلیائی حامیوں کے ایک حصہ کی جانب سے ان کے ساتھ بدسلوکی کی جارہی ہے۔