محمد ادیب کا شیو پال یادو سے سیاسی رشتہ ختم

,

   

 دہلی : پرگتی شیل سماج وادی کے صدر شیو پال یادو سے ہاتھ ملانے والے سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے اب اپنا سیاسی رشتہ ختم کرلیا۔ واضح رہے کہ ایک مہینہ قبل محمد ادیب نے لکھنؤ جاکر ایک پریس کانفرنس میں شیو پال یادو سے ان کی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا او رپارٹی نے انہیں ذمہ داری دی تھی کہ کا نگریس سمیت سبھی چھوٹی چھوٹی پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں گے ۔

لیکن کانگریس پارٹی پرگتی شیل سماج وادی پارٹی سے اتحاد کرنے سے انکار کردیا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق محمد ادیب او رشیو پال یادو میں یہ طے ہوا تھا کہ وہ کچھ نشستوں پر ہی امیدوار میدان میں اتاریں گے تاکہ بی جے پی کو فائدہ نہ ہوسکے ۔ لیکن محمد ادیب سے مشورہ کئے بغیر شیو پال نے اپنے امیدوار میدان میں اتار دئے جس سے وہ کافی ناراض و برہم ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق اب محمد ادیب امروہہ میں بی ایس پی کے امیدوار کنور دانش علی ، کانگریس کے امیدوار عمران مسعود ، سی پی آئی کے امیدوار اتل کما ر انجان جیسے لوگو ں کو کی حمایت کریں گے ۔ محمد ادیب نے کہا کہ لوگ پارٹیوں کو نہیں بلکہ اچھے امیدوارو ں کو ووٹ دیں گے اور ایسے امید وار کو جو بی جے پی کو شکست دے سکتا ہو ۔