حیدرآباد 6 فروری ( سیاست نیوز ) سپریم کو رٹ نے سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان محمد اظہر الدین کو حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں شرکت کی اجازت سے انکار کردیا۔محمد اظہر الدین اور کرکٹ اسوسی ایشن کے درمیان قانونی تنازعہ کے دوران اظہر الدین نے 18 فروری کو ہونے والے جنرل باڈی اجلاس میں شرکت کیلئے اجازت حاصل کرنے کی کوشش کی جسے سپریم کورٹ نے مسترد کرکے مقدمہ کی آئندہ سماعت اپریل میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایچ سی اے نے محمد اظہر الدین پر بدعنوانیوں و بے قاعدگیوں کا الزام عائد کرکے انہیں ایچ سی اے کے انتخابات میں حصہ لینے نااہل قراردیا تھا۔سپریم کورٹ سے ایچ سی اے امور اور انتخابی عمل کی نگرانی کیلئے ایک رکنی کمیٹی سابق جج جسٹس ایل ناگیشور راؤ کی نگرانی میں تشکیل دی گئی تھی اور جسٹس ایل ناگیشور راؤ نے محمد اظہر الدین کا نام حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کی ووٹر لسٹ سے حذف کردیا تھا۔سپریم کورٹ فیصلہ کے بعد اظہر الدین ایچ سی اے کے جنرل باڈی اجلاس میں شرکت نہیں کرپائیں گے ۔ 3