محمد اعظم خاں کے خلاف بدسلوکی اور دھمکی کا مقدمہ

   

رامپور،10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کی رام پور لوک سبھا سیٹ سے ایس پی ۔ بی ایس پی عظیم اتحاد کے امیدوار اعظم خاں کے خلاف ملک تھانہ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے علاوہ بدسلوکی اور دھمکی کا معاملہ درج کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منگل کی رات تقریباً سوا دس بجے بی ڈی او جائزہ انچارج انل کمار چوہان کی تحریر پر اتحاد کی امیدوار اعظم خاں کے خلاف ملک تھانے میں دفعہ 153اے ، 505(1) کے علاوہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے ۔