محمد بن سلمان غزہ پر اجلاس میں شرکت کریں گے

   

ریاض : سعوی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان غزہ کی صورتحال پر غور کے لیے برکس قائدین کے ساتھ ورچول میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن، چینی صدر شی جن پنگ سمیت گروپ کے دیگر رہنما منگل کو ہونے والے آن لائن اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی شریک ہوں گے۔جنوبی افریقہ کے صدارتی دفتر کے مطابق اجلاس میں برکس کے ارکان برازیل، انڈیا اور جنوبی افریقہ کے علاوہ ارجنٹائن، مصر، ایتھوپیا، ایران اور متحدہ عرب امارات بھی شرکت کریں گے جو کہ اگلے سال جنوری میں بلاک کا باضابطہ حصہ بنیں گے۔