محمد بن سلمان کا ثقافت اور سیاحت کی ترقی کیلئے نئے فنڈ کا اعلان

   

ریاض:سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایونٹس انویسٹمنٹ فنڈ (ای آئی ایف)کے اجرا کا اعلان کیا ہے،اس کا مقصد مملکت بھرمیں ثقافت، سیاحت، تفریح اورکھیلوں کے شعبے کے لیے پائیدار انفراسٹرکچر تیار کرنا ہے۔سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فنڈ 2045 تک 28ارب ریال (7.45ارب ڈالر)کے جی ڈی پی کے لیے براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع کوفروغ دینے اوربڑھانے پرتوجہ مرکوزکرے گا،ای آئی ایف ویڑن 2030 کی اہم بنیادوں میں سے ایک کی سرکردہ کردار ادا کرے گا۔ایس پی اے کا کہنا ہے کہ اس ویڑن کے تحت مملکت کی معیشت کو متنوع بنایا جارہا ہے اورغیر تیل سالانہ جی ڈی پی میں سیاحت کے شعبے کی شراکت کو بڑھانے کی حمایت کر رہا ہے۔اس وقت سیاحت کی مجموعی قومی پیداوار میں شرح 3 فی صد ہے اور سعودی عرب اسے 2030تک 10فی صد بڑھانا چاہتاہے۔ایس پی اے نے مزید کہا کہ اس فنڈ کا مقصد نجی اور سرکاری شعبوں کے درمیان مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لیے تزویراتی شراکت داری پیدا کرنا ، ایونٹس انڈسٹری میں معاون ماحول کو محفوظ بنانا اور شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع اضافہ کرنا ہے،ای آئی ایف کا ایک مقصد سعودی عرب کو ایونٹس کے شعبے میں عالمی مرکز اورعالمی سیاحتی مقام کے طور پر پیش کرنے میں کردارادا کرنا بھی ہے،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ای آئی ایف 2030 تک 35 سے زیادہ مقامات کی ترقی کا تصور پیش کرے گا،ان کی مالی اعانت اور نگرانی کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں اس کے اثاثوں میں انڈور ایرینا ، آرٹ گیلریاں ، تھیٹر ، کانفرنس سینٹرز، ہارس ریسنگ ٹریک اور آٹو ریسنگ ٹریک شامل ہیں،فنڈ کا ہدف 2023 میں اپنا پہلا اثاثہ فراہم کرنا ہے اوروہ اعلی ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ای ایس جی)معیارات کو برقرار رکھنے کے ذریعے مملکت کے پائیدارایجنڈے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔