محمد بن سلمان کی کار عمران خان نے چلائی

,

   

اسلام آباد ۔ /17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان اسلام آباد پہونچنے کے بعد وزیراعظم ہاؤز روانہ ہوگئے ۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ان کی گاڑی خود چلائی ۔ ولیعہد کے دورہ کیلئے سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں ۔ پاکستان کی عوام میں جوش و خروش دیکھا گیا ۔ ان کے موٹروں کے قافلے مکمل حفاظت میں روانہ ہوئے ۔ پاکستان میں عوام کی بڑی تعداد محمد بن سلمان کے اس دورہ کو مثبت قرار دے رہی ہے ۔ فضائی نگرانی کے ساتھ تین لیرس باکس سکیورٹی فراہم کی گئی ہے ۔ بلند عمارتوں پر فوج کو تعینات کیا گیا ہے ۔ اسلام آباد اور راؤلپنڈی جڑواں شہروں کی اہم شاہراہوں پر بڑے بڑے خوش آمدید کمانیں نصب کئے گئے ہیں ۔ صدر پاکستان عارف علوی سے /18 فبروری کو ملاقات ہوگی ۔ شاہی مہمان کے اعزاز میں صدر پاکستان ظہرانہ بھی دیں گے ۔ ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان قصر صدارت سے ہی ایرپورٹ روانہ ہوجائیں گے ۔ جہاں سے وہ ہندوستان کیلئے پرواز کریں گے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ محمد بن سلمان کا پاکستان کا یہ پہلا تاریخی دورہ ہے ۔ سعودی عرب کے ساتھ سیاسی تعلقات کے علاوہ مثالی اقتصادی شراکت داری میں استحکام آرہا ہے ۔