محمد زبیر کیخلاف دہلی پولیس میں ایک اور شکایت درج

   

نئی دہلی : قومی دارالحکومت دہلی میں آلٹ نیوز شریک بانی و مشہور صحافی محمد زبیر کے خلاف پولیس اسٹیشن ایک اور شکایت درج ہوئی ہے بی جے پی لیڈر و سابق رکن اسمبلی منجندر سنگھ سرسا صحافی محمد زبیر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے، جس میں ان پر کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور سکھ برادری کے خلاف اپنے ٹویٹ سے مبینہ طور پر نفرت پھیلانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اتوار کو دبئی میں ایشیا کپ کے سپر فور میچ میں روایتی حریف پاکستان کے ہاتھوں ہندوستان کی پانچ وکٹوں سے شکست کے دوران ایک کیچ چھوڑنے کے بعد ارشدیپ سنگھ کو سوشل میڈیا پر کافی ٹرول کیا گیا۔ بی جے پی لیڈر نے دہلی کی پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں درج اپنی شکایت میں محمد زبیر کے ایک ٹویٹ کا حوالہ دیا، جس میں انہوں نے ارشدیپ سنگھ کے خلاف مختلف ٹویٹر ہینڈلس پر پوسٹ کئے گئے ٹویٹس کا اسکرین شاٹس شیئر کیا انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان میں سے زیادہ تر ٹویٹس پاکستانی اکاؤنٹس سے ہیں اور الزام لگایا کہ زبیر نے مبینہ طور پر ملک دشمن عناصر کے کہنے پر ایسا کیا۔