محمد سراج فائنل سے باہر

   

حیدرآباد۔نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل سے قبل امید کی جارہی تھی کہ دورہ ٔ آسٹریلیا میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے حیدرآبادی فاسٹ بولر محمدسراج کو اہم مقابلے میں تجربے کار ایشانت شرما پر ترجیح دی جائے گی لیکن فائنل سے قبل سراج قطعی 11 کھلاڑیوں میں جگہ نہیں بنا پائے ۔معلنہ 11 رکنی کھلاڑیوں میں محمد سمیع ، ایشانت شرما اور جسپریت بمرا کے ہمراہ اشون اور جڈیجہ دونوں کو شامل کیا گیا ہے ۔کوہلی کی قیادت میں ریشپھ پنت وکٹ کیپر ہوں گے ۔روہت اور گل اوپنرس کی ذمہ داری نبھائیں گے۔