محمد عبدالخالق گنتہ کی جناب عامر علی خان سے ملاقات

   

اوٹکور۔/15نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اوٹکور کے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے نوجوان ٹیچر محمد عبدالخالق گنتہ کو اردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر اوٹکور میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ سینئر کانگریس قائد الحاج محمد خورشید گدوال،نائب صدر سوسائٹی ملت اسلامیہ ہائی اسکول جناب محمد منظور احمد گنتہ نامہ نگار سیاست اوٹکور، دیورکدرہ نے بتایا کہ کنٹرولر آف اگزامنیشن عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد نے محمد عبدالخالق گنتہ ( ایم اے ایم ایڈ) اسکول اسسٹنٹ پولیس لین ہائی اسکول محبوب نگر فرزند محمد عثمان مرحوم گنتہ ساکن اوٹکور کو ان کے پیش کردہ تحقیقی مقالہ ’ اردو ناول نگاری کے فروغ میں ترجمہ شدہ ناولوں کا حصہ ‘ پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا مستحق قرار دیا۔ عبدالخالق گنتہ ٹیچر نے اس جلیل القدر ڈگری کے ملنے پر دفتر روز نامہ ’سیاست‘ پہنچ کر نواب عامر علی خان ایم ایل سی و نیوز ایڈیٹر روز نامہ سیاست سے ملاقات کرتے ہوئے شال پوشی کی اور گلدستہ پیش کیا اور ڈگری کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ اس موقع پر حضرت مولانا محسن پاشاہ انصاری، محمد ذکی، منصور خان نامہ نگار شاد نگر سیاست بھی موجود تھے۔