محمد علی جوہر ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی لیز منسوخ اعظم خان کویوگی حکومت کا ایک اور جھٹکہ

   

نئی دہلی: عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے اور اسمبلی کی رکنیت منسوخ ہونے کے بعد بھی اعظم خان کی مشکلات کم نہیں ہو رہی ہیں۔ اب یوگی حکومت کی جانب سے رامپور کے محمد علی جوہر ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو دی گئی اراضی کی لیز منسوخ کر دی گئی ہے۔کل منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں ریاستی حکومت نے رامپور کے جوہر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت اقلیتی بہبود نے یہ تجویز کابینہ میں یہ تجویز پیش کی جس پر حکومت نے مولانا محمد علی جوہر ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو واپس لے لیا تھا۔ جب اکھلیش یادو ریاست کے چیف منسٹرکے عہدہ پرفائز تھے اور اعظم خان اقلیتی بہبود کے وزیر تھے تو یہ سرکاری تحقیقی ادارہ محمد علی جوہر ٹرسٹ کو 100 روپے کی سالانہ لیز پر 100 سال کے لیے دیا گیا تھا۔ دراصل مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ اس ادارے کو چلا رہے تھے اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان اس ٹرسٹ کے تاحیات صدر ہیں۔