کوڑنگل میں نہ چلنے والا کھوٹا سکہ ریونت ریڈی اسمبلی حلقہ کاماریڈی میں کیسے چلے گا
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ و ریاستی وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ محمد علی شبیر اسمبلی حلقہ کاماریڈی سے مقابلہ کرنے سے گھبرا رہے ہیں ۔ کوڑنگل میں نا چلنے والا کھوٹا سکہ ریونت ریڈی، کاماریڈی میں کہاں چلے گا۔ چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے مقابلہ کرنے کا اعلان کرنے کے بعد اسمبلی حلقہ کاماریڈی ساری ریاست تلنگانہ کا مرکز توجہ بن گیا ہے ۔ اسمبلی حلقہ کاماریڈی کے ماچاریڈی منڈل گاجیا تانڈہ میں منعقدہ ٹی آر ایس کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے کاماریڈی سے مقابلہ کرنے کا اعلان کرنے کے بعد اپوزیشن کا فیوز اُڑ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قائد محمد علی شبیر پہلے بلند بانگ دعوے کیا کرتے تھے ۔ اب مقابلہ کرنے سے ڈر رہے ہیں ۔ وہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اے ریونت ریڈی کو کاماریڈی سے مقابلہ کرنے کا چیلنج کرتے ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں جو کھوٹا سکہ کوڑنگل میں نہیں چلا وہ کاماریڈی میں کیسے چلے گا ۔ کانگریس پارٹی تلنگانہ کے عوام سے ایک موقع دینے کی اپیل کی ہے ۔ 11 مرتبہ عوام نے کانگریس کو اقتدار سونپا ہے کانگریس پارٹی ریاست کو ترقی دینے اور عوام کے فلاح و بہبود کے کام کرنے میں پوری طرح ناکام ہوگئی اگر کانگریس پر بھروسہ کیا گیا تو کرناٹک کی تاریخ دہرائی جائے گی ۔ عوام نے علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد بی آر ایس پر بھروسہ کیا ۔ چیف منسٹر نے عوام کے بھروسے کو قائم رکھا ۔ ابھی تک 11 مرتبہ تلنگانہ کے 70 لاکھ کسانوں کے بینک کھاتوں میں 73 ہزار کروڑ روپئے جمع کیا گیا ۔ کانگریس کے دور حکومت میں برقی رہنے پر نیوز ہوا کرتی تھی اب 24 گھنٹے معیاری برقی سربراہ کی جارہی ہے ۔ اگر کانگریس اور بی جے پی پر بھروسہ کیا گیا تو تلنگانہ میں ہر طرف آندھرا چھا جائے گا ۔ تلنگانہ میں چیف منسٹر کے سی آر نے پیدائش سے اموات تک عوام کے لیے فلاحی اسکیمات کو متعارف کرایا ہے ۔ ریاست میں تیسری مرتبہ بی آر ایس کی حکومت تشکیل پائے گی ۔ اس کے بعد سوبھاگیہ لکشمی اسکیم کے تحت ہر خاتون کو ماہانہ 3 ہزار روپئے مالی امداد فراہم کی جائے گی ۔ کے سی آر انشورنس اسکیم کے تحت سفید راشن کارڈ رکھنے والے غریب عوام کو 5 لاکھ روپئے تک کا انشورنس فراہم کیا جائے گا۔۔ن