حیدرآباد 15 مئی (سیاست نیوز) عام آدمی پارٹی نے تلنگانہ میں پارٹی کو تنظیمی سطح پر مضبوط کرنے کے لئے سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلہ میں تلنگانہ انچارج عام آدمی پارٹی سومناتھ بھارتی نے پارٹی قائدین سے مشاورت کے بعد ریاست کے 17 پارلیمانی حلقوں کے لئے کنوینرس کو نامزد کیا ہے۔ پارٹی میں سرگرم رول ادا کرنے والے سینئر قائد محمد ماجد کو حلقہ پارلیمان حیدرآباد کا کنوینر نامزد کیا جس پر محمد ماجد نے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال، سومناتھ بھارتی کے علاوہ اندرا بھوشن سے اظہار تشکر کرتے ہوئے حلقہ پارلیمان حیدرآباد میں عام آدمی پارٹی کو مستحکم کرنے اور پارٹی سے لوگوں کو جوڑنے کے لئے حیدرآباد حلقہ پارلیمنٹ کے 7 اسمبلی حلقوں کا دورہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔