محمد یوسف آل انڈیا ٹریڈ یونین کانفرنس کے ریاستی صدر مقرر

   


حیدرآباد۔/29 نومبر، ( سیاست نیوز) آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس (AITUC) کے نئے ریاستی صدر کے طور پر محمد یوسف کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ کانگریس کی تیسری ریاستی کانفرنس میں نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آیا۔ محمد یوسف ریاستی صدر کے عہدہ پر منتخب کئے گئے جبکہ جنرل سکریٹری ایس بالراج اور اسسٹنٹ جنرل سکریٹری کے طور پر ایم نرسمہا کو منتخب کیا گیا۔ یادگیر گٹہ میں گذشتہ تین دن سے اے آئی سی ٹی یو کی ریاستی کانفرنس جاری ہے۔ محمد یوسف نے تقرر پر قائدین سے اظہار تشکرکیا اور ورکرس کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کا عہد کیا۔ر