محمود عباس ۔حماس قیادت ،کشیدگی میں اضافہ

,

   

رملہ (سرزمین فلسطین) 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دس سال طویل فلسطینیوں کی کشیدگی ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آئندہ مہینوں میں مزید وسعت اختیار کرلے گی کیوں کہ صدر فلسطین محمود عباس نے عہد کیا ہے کہ وہ غزہ کے خلاف کئی اقدامات کریں گے تاکہ اسلام پسند حکمرانوں کو سبق دے سکیں۔ یہ اقدامات اِس بات کا اندیشہ پیدا کرتے ہیں کہ غزہ کے لاکھوں افراد مزید مصائب کا شکار ہوجائیں گے جو پہلے ہی سے اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے شدید برقی قلت، کی بناء پر پریشان ہیں اور اُنھوں نے اسرائیل کے خلاف پرتشدد احتجاج کا احیاء کیا ہے۔ اِن اقدامات کے تجزیہ کاروں نے کہاکہ حماس جو غزہ پر برسر اقتدار ہے اور مقبوضہ مغربی کنارے پر حکمران محمود عباس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ الفتح پارٹی جو سیکولر مزاج ہے ، 2007 ء سے جبکہ پارلیمانی انتخابات میں اُس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں زبردست اکثریت حاصل کی تھی، حماس کے خلاف برسر پیکار ہے۔حماس اسرائیل کے ساتھ 3 خونریز جنگیں کرچکا ہے اور اِس بات کے اندیشے ہیں کہ چوتھی جنگ عنقریب ہوگی۔ فلسطینیوں کے دونوں گروپس کے درمیان مفاہمت کی مصر نے کئی بار کوشش کی ہے لیکن ناکام رہا۔