کاغذنگر میں کانگریس کی رکنیت سازی پروگرام سے ہنمنت راؤ کا خطاب
کاغذنگر : ضلع کے بی آصف آبادکے کاغذنگر کانگریس پارٹی آفس میں مقامی کانگریس پارٹی قائدین سابقہ ایم ایل سی راما لو نائیک، ڈی سی سی صدر وشواپرساد، کانگریس انچارج کرشنا ریڈی، کانگریس پارٹی او بی سی ڈسٹرکٹ صدر ڈی ونکٹیش، کانگریس پارٹی ٹاؤن صدر شیخ دستگیر کے علاوہ مقامی کانگریس قائدین کے ساتھ مل کر سابقہ راجیہ سبھا ممبر وی ہنمنت راؤ نے کانگریس پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محنت و لگن کے ذریعے پارٹی کی خدمت کرنے والے پارٹی کارکنوں اور پارٹی قائدین کے ساتھ ایک نہ ایک دن انصاف ہوگا۔جو پارٹی کے لئے دل و جان سے محنت کرتے ہیں ان کانگریس پارٹی کارکنوں کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اس لیے محنت اور لگن کے ذریعے کانگریس پارٹی کو آگے بڑھانے کیلئے فوجی کی طرح عوامی خدمت کرنے کا اور کانگریس پارٹی کے دور میں کیے گئے عوامی ترقیاتی کاموں کو یاد دلانے کا کارکنوں کو مشورہ دیا۔ بعد ازاں مقامی لوگوں میں کانگریس پارٹی کی رکنیت سازی مہم چلائی گئی۔
