محنت کرو اورنتیجہ اللہ پرچھوڑدو: محمد رضوان

   

جوہانسبرگ: پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ بطورٹیم ہمارا یقین ہے کہ محنت کرو اورنتیجہ اللہ پرچھوڑدو، قوم کو اسی قسم کی پرفارمنس کی توقع ہوتی ہے۔ رضوان کا جنوبی افریقہ کے خلاف کلین سویپ فتح پر کہنا تھا کہ یہ ٹیم گیم کی بہترین مثال ہے ، یہ لمحہ ہمیشہ قابل فخرہوتا ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا ، زمبابوے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف لگاتار ونڈے سیریز جیتے تھے۔ اس طرح پاکستان نے مسلسل پانچ ونڈے سیریز جیتے ہیںجو واقعی قابل فخر موقع ہے۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں 36 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ جنوبی افریقہ کوپہلے کبھی وطن میں او ڈی آئی کرکٹ میں ایسی شکست فاش نہیں ہوئی تھی۔