محکمہ بلدیہ کورٹلہ میں سیاسی ہلچل ‘ آج نئے چیرمین کا انتخاب

   

جی مدی پاون مضبوط دعویدار‘ نائب صدرنشین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی سرگرمیاں تیز

کورٹلہ 10 ؍فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شیلم وینوگوپال چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی اور اُن کو چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدے سے ہٹا دیئے جانے کے بعد اب سب کی نگاہیں محمد رفیع الدین نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر ٹکی ہوئی ہیں ۔ واضح رہے کہ چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے انتخابات کی تاریخ 11 فبروری طئے گئی ہے ۔ کڈہ مدی پاون وارڈ کونسلر 3 جنہوں نے شیلم وینوگوپال چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے موقع پر اہم رول انجام دیا تھا ۔ چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدہ کے لئے مضبوط دعویدار کے طور پر ابھرے ہیں ۔ انہیں رکن اسمبلی کورٹلہ کے ودیاساگر راؤ کا حمایت حاصل ہے ۔ جہاں ایک جانب سے چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدہ کے حصول کے سلسلہ میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں وہیں محمد رفیع الدین نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی تیاریاں نقطہ عروج کو پہنچ چکی ہیں ۔ محمد رفیع الدین نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں 19 ؍ فبروری 2019 مقرر کی گئی ہے ۔ تحریک عدم اعتماد کے موقع پر شیلم وینوگوپال کی تائید کرنے پر مزید کشیدہ ہوگئے ہیں ۔