محکمہ بہبودی خواتین و اطفال کو ایک کروڑ روپئے کا عطیہ وزیر لیبر ملا ریڈی نے کے ٹی آر کو چیک پیش کیا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/10 نومبر، ( سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کو بہبودی خواتین و اطفال کے تحت بال رکھشک اسکیم کے تحت گاڑیوں کی خریدی کیلئے ایک کروڑ روپئے کا عطیہ پیش کیا گیا۔ وزیر لیبر ملا ریڈی کے ہمراہ ملکاجگیری پارلیمانی حلقہ کے ٹی آر ایس انچارج ایم راج شیکھر ریڈی نے ایک لاکھ روپئے کا چیک کے ٹی آر کے حوالے کیا۔ وزیر لیبر ملا ریڈی نے 75 لاکھ روپئے جبکہ ایم راج شیکھر ریڈی نے 25 لاکھ روپئے بطور عطیہ پیش کئے ہیں۔ محکمہ بہبودی خواتین و اطفال نے بچوں کے تحفظ کیلئے گاڑیوں کی کمی کا سامنا ہے۔ اس محکمہ نے حکومت سے اس سلسلہ میں توجہ دہانی کی خواہش کی ہے۔ وزیر لیبر ملاریڈی نے بتایا کہ کمسن اور شیر خوار بچوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی اور خواتین کو ہاسپٹل منتقل کرنے کیلئے یہ گاڑیاں استعمال کی جائیں گی۔ کے ٹی راما راؤ نے جذبہ خیرسگالی کی ستائش کی اور کہا کہ وہ ایک کروڑ کا یہ چیک متعلقہ محکمہ کے حوالے کردیں گے تاکہ نئی گاڑیوں کی خریدی کی جاسکے۔ر