حیدرآباد۔/13نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے محکمہ تعلیم میں 134 مختلف زمرہ جات کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ فینانس کے رام کرشنا راؤ نے جی او ایم ایس 165 مورخہ 12 نومبر جاری کیا۔ جی او کے مطابق تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن کے تحت مخلوعہ جائیدادوں کا جائزہ لیا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی تجاویز کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ کیلئے درکار اسٹاف کی تکمیل کے سلسلہ میں 134 مختلف جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کو جائیدادوں کی تفصیلات سے واقف کرایا گیا ہے اور پبلک سرویس کمیشن تقررات کا اعلامیہ جاری کرے گا۔ سکریٹری اسکول ایجوکیشن اور ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پبلک سرویس کمیشن کو تمام جائیدادوں کی تفصیلات اور درکار اہلیت سے واقف کرائیں۔ر