حیدرآباد11 جولائی، ( سیاست نیوز) ہائی کورٹ کے جسٹس ایم ایس رامچندر راؤ نے عدالت کے احکام کو نظرانداز کرنے کے معاملہ میں اسپیشل چیف سکریٹری اور سکریٹری محکمہ تعلیم کو 12 اگسٹ کو حاضر عدالت ہونے کی ہدایت دی ۔ ضلع گراندھالیہ سنستھا سے متحدہ رنگاریڈی اور نلگنڈہ اضلاع کے عارضی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ پر ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کیا گیا۔ این یادیا اور 38 دیگر نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی جس میں شکایت کی گئی کہ ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم کو تنخواہ میں اضافہ کی ہدایت دی تھی لیکن حکام نے ان پر عمل نہیں کیا۔