سرینگر:محکمہ جنگلات کی مختلف جائیدادوںکے لئے درخواستیں جمع کرنے والے امیداروں نے جمعرات کو یہاں پریس کالونی میں جمع ہوکر احتجاج درج کراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فاسٹ ٹریک بنیادوں پر بھرتی کاعمل شروع کیا جائے ۔انہوں نے سرکار کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آنے والے دنوں میں ان کے مطالبے کو پورا نہیں کیا گیا تو صوبہ جموں اور کشمیر کے امیدوار سری نگر میں جمع ہو کر تا مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے ۔احتجاجی محکمہ جنگلات اور سروس سیلکشن بورڈ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے ۔اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے محکمہ جنگلات میں فارسٹر اور فارسٹ انسپکٹر کی اسامیوں کے لئے سال2004،2010 اور سال2013 میں درخواستیں جمع کی تھیں۔