محکمہ زراعت و باغبانی کا نرسری شو

   

حیدرآباد ۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا باغبانی و زراعت کے چھٹویں میلہ کا آغاز آج پیپلز پلازا نکلس روڈ پر عمل میں آیا۔ اس شو میں مختلف موسمیاتی پھول، ترکاریاں اور ادویاتی پودوں کو عوام کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ یہ شو 21 جنوری تک چلے گا اور عوامی مشاہدہ کیلئے صبح 9 تا رات 9 بجے کھلا رہے گا۔ اس شو کے آرگنائزر خالد احمد کے مطابق بنگلورو، پونے، کاکنگ پن، کاڈیم اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 80 اسٹالس قائم کئے گئے ہیں۔