حیدرآباد ۔ 14 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : یوم آزادی کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی پر ایوارڈس کے لیے تلنگانہ سے محکمہ فائر سرویس سے چار افراد کا انتخاب کیا گیا ۔ جن میں بی گوپال ریڈی لینڈنگ فائر مین جمی کنٹہ فائر اسٹیشن کریم نگر ، محمد وحید اللہ خاں لینڈنگ فائر مین مٹ پلی فائر اسٹیشن جگتیال ، ٹی ناگیش لیڈنگ فائر مین ملگ فائر اسٹیشن ملوگو اور محمد صادق لینڈنگ فائر مین بھدرا چلم فائر اسٹیشن کتہ گوڈیم شامل ہیں ۔ جنہیں 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر یہ ایوارڈ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کے ہاتھوں دیا جائے گا ۔۔ ش