محکمہ مال میں 217 نئی جائیدادوں کی منظوری

   

تقررات کیلئے عنقریب نوٹیفکیشن

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اگست (سیاست نیوز) حکومت نے بیروزگار نوجوانوں کیلئے مزید ایک نوٹیفکیشن کی اجرائی کی تیاری کرلی ہے ۔ محکمہ مال میں 217 جائیداوں کو حکومت نے منظوری دیتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ لینڈ ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے تحت یہ جائیدادیں مختص کی گئیں۔ حکومت نے حال ہی میں 15 نئے ریونیو منڈل تشکیل دیئے ہیں جن کیلئے 189 جائیدادیں منظور کی گئیں جبکہ دو علحدہ ریونیو ڈیویژن کے تحت 28 جائیدادیں مختص کی گئیں ۔ گدوال ، نلگنڈہ ، وقار آباد ، عادل آباد ، کاما ریڈی ، ونپرتی اور محبوب نگر اضلاع میں ان جائیدادوں کو پر کرنے کیلئے جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ محکمہ مال میں 217 جائیدادوں کی منظوری سے بیروزگار نوجوانوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔ اضافی جائیدادوں کی منظوری کے ذریعہ حکومت محکمہ میں زائد ذمہ داری نبھانے والے عہدیداروں کو راحت دے گی۔ 1