محی الدین یاسین کی وزیر اعظم ملیشیاء کی حیثیت سے حلف برداری

,

   

کوالالمپور ۔ یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے سابق وزیر داخلہ محی الدین یاسین نے آج اتوار کے روز بطور وزیر اعظم حلف اٹھا لیا۔ تاہم سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اس پیش رفت کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ انہوں نے اصلاحات پسند اتحاد کے رہنما یاسین پر دھوکا دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پارلیمان میں ان کے انتخاب کو چیلنج کیا جائے گا۔ ملائیشیا میں وزیر اعظم کا انتخاب بادشاہ کرتا ہے، جسے بعد ازاں پارلیمان میں کم از کم 112 ممبران کی لازمی حمایت بھی حاصل کرنا ہوتی ہے۔ سن دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والے مہاتیر محمد نے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم بعد ازاں ان کی کوشش تھی کہ وہ دوبارہ وزیر اعظم منتخب کر لیے جائیں۔