محبوب نگر میں کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ ، مختلف قائدین کا خطاب
محبوب نگر ۔ زرعی قوانین کے خلاف ملک کے طول و عرض میں کسانوں کا زبردست احتجاج جاری ہے اور اپوزیشن جماعتیں بھی کسانوں کی تائید میں احتجاج کر رہی ہیں ۔ لیکن مرکزی حکومت کسان دشمن پالیسی پر اپنی ضد پر قائم ہے ۔ یہ الزام ضلع کانگریس صدر عبیداللہ کوتوال نے مستقر محبوب نگر پر کانگریس کی احتجاجی ریالی کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی تائید میں آج کلکٹریٹ کا گھیراؤ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی قوانین سے کارپوریٹ کو فائدہ ہے اور کسانوں کو نقصان ۔ کانگریس ان قوانین کو منسوخ کرنے تک احتجاج جاری رکھے گی ۔ اے آئی سی سی سکریٹری ڈاکٹر ومشی چندر ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے احتجاجی کسانوں سے دستخطیں حاصل کرکے صدر جمہوریہ کو روانہ کیا جارہا ہے ۔ مخالف کسان پالیسیوں کی ہم زبردست مخالفت کرتے ہیں ۔ انہوں نے بلاتاخیر زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس سکریٹری این پی وینکٹیش ایڈوکیٹ ، چندر کمار گوڑ ، بی انیتا ، دشانت ریڈی ، محمد فیاض ، ظہیر کانگریسی قائدین و کارکنان موجود تھے ۔
