بلرام پور6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش پولیس نے ضلع بلرام پور بی جے پی مہیلا مورچہ کی صدر منجو تیواری کے خلاف اتوار کی شب ہوائی فائرنگ کئے جانے پر ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کورونا کے خلاف لڑائی میں ملک کے عزم و عہد کے اظہار کے ایک حصہ کے طور پر ملک بھر میں 9 بجے شب تمام لائٹس بند کرتے ہوئے دیئے جلانے کی اپیل کی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے منجو تیواری نے 9 منٹ کے اختتام پر پرجوش انداز میں ہوائی فائرنگ کردی اور قانونی گرفت میں آگئی۔