مختار انصاری کو گینگسٹر ایکٹ معاملے میں 10سال قید کی سزا

,

   

انصاری ماؤ اسمبلی حلقہ سے پانچ وقت کے رکن اسمبلی تھے
غازی پور۔ گینگسٹر ایکٹ کے تحت درج کے معاملے میں غازی پور کی ایک ایم پی ایم ایل اے عدالت نے مافیا سیاست داں بننے والے مختار انصاری کو دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ایڈیشنل ضلع اور سیشنس جج اروند کمار نے ان پر پانچ لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیاہے۔

کرناڈا پولیس اسٹیشن میں 2010میں کپل دیو سنگھ نامی ٹیچر کے قتل اور ایک تاجر میر حسن پر جان لیوا حملہ کا ایک معاملہ درج ہوا تو اور یہ دونوں واقعات 2009میں پیش ائے تھے۔

غازی پور ایڈیشنل گورنمنٹ کونسل نیرج سریواستو نے کہاکہ مختار انصاری گینگ کے ایک رکن سونو یادوکو بھی عدالت نے پانچ سال قید اور 2لاکھ روپئے کاجرمانہ عائد کیا۔

غازی پور میں سریواستو نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ جمعرات کے روز عدالت نے مختار انصاری کو قصور وار قراردیاہے۔

درایں اثناء اترپردیش حکومت نے ایک بیان میں کہاکہ انصاری کو کیس کی سنوائی کے دوران بانڈا جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیش کیاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ جملہ چھ معاملات میں انصاری کو سزا سنائی گئی ہے۔ سریواستو نے کہاکہ کپل دیو سنگھ ایک سرکاری اسکول ٹیچر اور ساؤ پور گاؤں کا رہنا والات تھا جو کارنڈا پولیس اسٹیشن کے حدود میں آتا ہے‘ اس کو 2009میں دو موٹر سیکل سواروں نے قتل کردیاتھا۔

انہوں نے کہاکہ اس کیس میں چندن یادو اور رادھے شیام ہریجن پر قتل کا مقدمہ درج ہوا‘ وہیں ایک معاملہ ائی پی سی کی دفعہ120بی کے تحت انصاری پر بھی درج ہوا تھا۔

میرحسن کے قتل کے معاملے کے متعلق سریواستو نے کہاکہ مذکورہ تاجر پر سنو یاد او رایک فرد نے حملہ کیاتھا‘ اس کو بھی جیل میں انصاری سے ملاقات نہیں کرنے پر قتل کردینے کی دھمکی دی گئی تھی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ساتھ ہی ساتھ 2010میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت انصاری او رسونو یادو کے خلاف ایک مقدمہ درج کیاگیاتھا۔سریواستو نے کہاکہ تفتیش کے دوران رادھے شیام ہریجن کی موت ہوگئی تھی وہیں چندیادو کو بری کردیاگیاتھا۔

انصاری ماؤ اسمبلی حلقہ سے پانچ وقت کے رکن اسمبلی تھے۔

گینگسٹر سے سیاست داں بننے والے انصاری نے 2022کے اسمبلی انتخابات میں مقابلہ نہیں کیا اور اس کی سیٹ پر بیٹا عباس انصار ی میدان میں اترا اور سہل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) کے ٹکٹ پر مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔