مختار انصاری کو 17 سال بعد ضمانت ملی

   

مئو(یو پی): جیل میں قید مافیا ڈان اور رکن اسمبلی مختار انصاری کو سلاخوں کے پیچھے لگ بھگ 17 سال گزارنے کے بعد ضمانت مل رہی ہے۔ مختار کو یہاں کی ایم پی ۔ایم ایل اے کورٹ میں ضمانت دی اور فوری رہائی کا حکم بھی جاری کیا۔ عدالت نے ایک لاکھ روپئے کے شخصی مچلکہ پر انصاری کی رہائی کا حکم دیا ہے ۔ انصاری کو 2005 ء میں گرفتار کیا گیا تھا کیونکہ ان پر بی جے پی ایم ایل اے کرشنانند رائے کے قتل میں رول ادا کرنے کا الزام عائد ہوا اور تب سے وہ سلاخوں کے پیچھے تھے۔ ان رہائی میں تاخیر کے سبب ان کے فرزند عباس انصاری جاریہ اسمبلی انتخابات میں اپنی مئو نشست سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ مختار انصاری جنہیں بانڈہ کی جیل میں رکھا گیا تھا، 5 مرتبہ کے ایم ایل اے ہیں اور 1996 ء سے مئو صدرنشست کی نمائندگی کرتے آئے ہیں۔