غازی پور: اترپردیش کے ضلع غازی پور میں ضلع انتظامیہ نے چہارشنبہ کو باہوبلی و سابق ایم ایل اے مختار انصاری کی پانچ کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کی ایک بے نامی ملکیت کو قرق کردیا۔ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق غازی پور کے ضلع مجسٹریٹ نے غازی پور پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ پر غور کرنے کے بعد گینگسٹر ایکٹ کی دفعہ 14(1) کے تحت قرقی کی کاروائی کی ہے ۔اس میں بتایا گیا کہ قرق کی گئی جائیداد غازی پور کے محلہ ببیڑی میں واقع کمرشل اراضی پر واقع ہے ۔ یہ جائیداد ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ میں مختار انصاری کے بہنوئی انور شہزاد اور شرجیل رضا کے نام پر درج ہے ۔بیان میں بتایا گیا کہ جائیداد قرق کرنے کے نوٹس پر عمل درآمد کے ضمن میں آج 27اپریل کو غازی پور پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ زمین کو قرق کرنے کی کارروائی کی جارہی ہے ۔ ببیڑی واقع اس زمین کا رقبہ 0.3134 ہیکٹر ہے اور اس کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 5 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے ۔اس قرقی کو ملا کر اب تک غازی پور پولیس اور انتظامیہ نے مختار انصاری کی تقریباً 65 کروڑ روپے کی جائیداد کو قرق کیا ہے۔
ساتھ ہی مختار انصاری گینگ سے متعلق تقریباً 109 کروڑ روپے کی غیر قانونی جائیدادوں کو منہدم کیا گیا ہے ۔