لکھنؤ: مختار انصاری کے رکن اسمبلی بیٹے عباس انصاری کی رہائش پر آج یوپی پولیس نے دھاوا کیا۔ لکھنؤ کی ایک عدالت نے عباس انصاری کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ اس کے پیش نظر لکھنو کی مہانگر پولیس نے عباس کی سرکاری رہائش 107 نمبر پر دھاوا کیاا۔ عباس انصاری پر لکھنؤ پولیس کو بغیر بتائے اسلحہ لائسنس نئی دہلی منتقل کرانے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ ان پر ایک لائسنس پر دھوکہ دہی کر کے کئی اسلحہ لینے کا بھی الزام ہے۔ عباس انصاری کی پیشگی ضمانت عرضی خارج ہو چکی ہے اس لیے یوپی پولیس انھیں گرفتار کرنے کے لیے لگاتار دھاوے کر رہی ہے۔ غیر قانونی طریقے سے لائسنس منتقل کرنے کے ملزم عباس کو ایم پی۔ایم ایل اے کورٹ نے مہانگر پولیس کو 10 اگست تک پکڑ کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے پہلے عباس نے عدالت میں ضمانت کے لیے عرضی داخل کی تھی جسے عدالت نے خارج کر دیا۔ ایسے میں عباس کو عدالت کے سامنے خودسپردگی کرنی ہوگی۔