آئندہ ماہ نقوی کی راجیہ سبھا میعاد مکمل ہوگی۔ رامپور لوک سبھا ضمنی انتخاب سے دور رکھا گیا
حیدرآباد۔ 22 جون (سیاست نیوز) بی جے پی نے صدارتی امیدوار کیلئے پہلے مسلم امیدواروں کے نام پر غور کیا بعد ازاں نائب صدر جمہوریہ کیلئے مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی کے نام پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مسٹر نقوی کو لیفٹننٹ گورنر جموںو کشمیر بنانے پر بھی غور ہو رہا ہے ۔ بی جے پی مخالف مسلمان امیج سے چھٹکارا حاصل کرنے مسلم امیدوار کو صدر جمہوریہ بنانے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ اس سلسلہ میں پہلے کانگریس سے ناراض سینئر قائد غلام نبی آزاد کا نام سامنے آیا پھر سابق گورنر عارف محمد خاں کے نام بھی غور کی اطلاعات تھیں۔ تاہم کل بی جے پی نے تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے جھارکھنڈ کی بی جے پی قبائیلی خاتون رہنما دروپدی مرموکو این ڈی اے کا صدارتی امیدوار بنانے کا اعلان کیا ۔ اس طرح نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کی میعاد بھی قریب الختم ہے۔ اس لئیامیدوار کی بی جے پی نے تلاش شروع کردی ہے۔ ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ بی جے پی مختار عباس نقوی کو نائب صدر بنانے پر غور کررہی ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ ماہ جولائی میں نقوی کی راجیہ سبھا میعاد مکمل ہو رہی ہے۔ بی جے پی نے حالیہ راجیہ سبھا انتخابات میں انہیں امیدوار نہیں بنایا۔ یو پی رام پور لوک سبھا ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ یہاں سے بھی بی جے پی نے انہیں امیدوار نہیں بنایا جس کی وجہ سے انہیں مرکزی وزارت سے بھی محروم ہونا پڑیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی انہیں نائب صدر بنانا چاہتی ہے۔ اس لئے انہیں راجیہ سبھا کا امیدوار نہیں بنایا اور نہ ہی رام پور حلقہ سے ٹکٹ دیا ہے۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مسٹر نقوی کو لیفٹننٹ گورنر جموںو کشمیر بنانے کے امکان کا بھی جائزہ لے رہی ہے ۔ ن