مختار عباس نقوی نے سنٹرل حج کمیٹی کے بارے میں ‘تسلی بخش جواب’ نہیں دیا: کنور دانش علی

   

نئی دہلی: جمعرات کو لوک سبھا میں امروہہ کے رکن پارلیمان کنور دانش علی نے اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی سے سنٹرل حج کمیٹی کے حوالے سے کچھ سوالات پوچھے، جن کا انہیں حکومت کی طرف سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ مرکزی حکومت دیگر اقلیتی اداروں جیسے سنٹرل وقف کونسل کی طرح سنٹرل حج کمیٹی کی تنظیم نو کو جس میں دو لوک سبھا ممبران پارلیمنٹ شامل ہیں، کو پچھلے ڈھائی سالوں سے ملتوی کر رہی ہے۔حج کمیٹی کی تشکیل نو نہ ہونے کی وجہ سے پچھلے کئی سالوں سے کافی پریشانی ہورہی ہے۔ اگرچہ پچھلے دو سالوں میں کوئی حج یاترا نہیں ہوئی ہے، لیکن 21 ایمبریکیشن پوائنٹس ہیں جہاں سے پروازیں حج کے لیے جاتی تھیں بشمول وارانسی، چنئی وغیرہ۔ وہاں سے آنے والے حاجیوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔