مختار عباس نقوی کا سخت سیکوریٹی میں دورہ جموں و کشمیر

   

سری نگر، 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ دن کے قریب پونے گیارہ بجے سری نگر کے قلب میں واقع تاریخی وتجارتی مرکز لال چوک میں نمودار ہوئے اور وہاں موجود کچھ دکانداروں اور ریڑہ بانوں کے پاس گئے اور ان کے ساتھ علیک سلیک کی۔موصوف مرکزی وزیر مرکزی حکومت کی طرف سے جموں کشمیر میں جاری عوامی رابطہ مہم کے تحت گزشتہ روز وارد وادی ہوئے تھے اور بدھ کے روز لالچوک میں گائو کدل سانحہ کی 30 ویں برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال رہنے کے ایک دن بعد نمودار ہوئے علاوہ ازیں لالچوک میں مرکزی حکومت کی طرف سے دفعہ 370 و دفعہ 35 کی تنسیخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے پانچ اگست کے فیصلوں کے بعد قریب پانچ ماہ تک تجارتی سرگرمیاں بند اور دکانیں مقفل رہی تھیں۔